اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

ملک میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک شہر میں 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35 اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ایک دن میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر، مجموعی تعداد 14 سو تک پہنچ گئی

رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 13۔۔۔پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 مریض لائے گئے، 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں