آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے، جاوید لطیف

javed latif

  مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا  ہے کہ عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟ گزشتہ روز جہاں جلسہ کیاگیا ،انتظامات کس نے کیے ہمیں علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون جج کو دھمکی کا کیس:ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا ، اے ٹی سی

ان کا کہنا ہے  کہ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آپ 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے، عمران خان کی سیاست کا دارومدار صرف ایک تقریر پر ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی، زرداری کی چوری پر کتابیں ہیں، شہباز شریف مانگنے کی بجائے چوری کا پیسہ واپس لاتے، عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ مقدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا، ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی، آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے مقدمات میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،تحقیقات کرائی جائیں۔کمیشن میں اگر میرا جرم ثابت ہو مجھے سزا دیں۔مجھے دہشت گردی کے مقدمات سے ڈر نہیں لگتا۔  عمران خان کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں