ہمارے احتجاج کو دہشتگردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

ہوسکتا ہے عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت اعتماد رکھے گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے تیار ہیں، لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کی عدالت کو یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی روایت کی کسی ریاست میں اجازت نہیں، خواہش ہے ہمارے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔


متعلقہ خبریں