شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، حوالدار شہید

شمالی وزیرستان: سرحد پارسے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی ہے۔

افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نذر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید سپاہی کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان حکام مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں