عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہوگی۔

آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ کی ملاقات، دو طرفہ باہمی امور و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے یہ بات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا سے ملاقات میں کہی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیوٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ کا دورہ پاکستان، سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے آرمی چیف سے بات چیت کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

سیلاب متاثرین کی مدد: انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے پاکستانی عوام کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں