موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، انتونیوگوتریس


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیرمعمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد: انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیسز کا اخراج موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بحث ومباحثے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے ترقی یافتہ ممالک آگے بڑھیں۔

سیلاب کے بعد بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں توانائی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر قابل تجدید ذرائع کی طرف جانا ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے غریب اورترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، دنیا کو اس وقت خوراک کے بحران کا سامنا ہے، کھاد کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمت سے غذائی اجناس میں کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

کبھی اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں ہوئی، انتونیو گوتریس

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
عالمی سطح پر درپیش مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں، مذاکرات سے عالمی سطح پر درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں