پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع

عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس تیار ، حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ہوسکتا ہے عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت اعتماد رکھے گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز نے یہ بات ذمہ دار ذرائع سے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب  کر لیے گئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب سے 20 ہزار، صوبہ خیبر پختونخواسے 4 ہزار اور 6 ہزارنفری رینجرز کی بھی مانگی گئی ہے۔

آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے، جاوید لطیف

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں جب کہ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔

نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی، زرداری کی چوری پر کتابیں ہیں، شہباز شریف مانگنے کی بجائے چوری کا پیسہ واپس لاتے، عمران خان

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا نے تاحال اسلام آباد کے لیے نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں