پی ٹی آئی معیشت کی بحالی کا روڈ میپ تیار کریگی، غریب طبقے کو بچانے کیلیے سوچ بچار کریں گے، عمران خان

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرے گی، اپنے غریب طبقے کو بچانے کے لیے سوچ بچار کریں گے۔

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ پارٹی کی سینئر سیاسی قیادت اور معاشی ٹیم کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری اور شوکت ترین سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ شوکت ترین کی سربراہی میں سیاسی اور معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا۔

شوکت ترین کی سربراہی میں قائم کی جانے والی خصوصی کمیٹی حکومت کی تبدیلی کی معاشی قیمت کے متعلق عمران خان کو آگاہ کرے گی، کمیٹی موجودہ معاشی بحران اور اس سے نکلنے کا جامع طریقہ کار بھی تجویز کرے گی، کمیٹی غریب اور نادار طبقہ کو معیشت کے بدترین اثرات سے بچانے اور امداد کا طریقہ کار بھی تجویز کریگی۔

اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی توانائی، صنعت، سماجی بہبود اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرے گی۔

ہوسکتا ہے عمران خان کو اٹھا کر تھر سے باہر کردیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم قیادت اعتماد رکھے گی، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کرتی معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا، ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر کے نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو استحکام کی دہلیز پر لانے کیلئے کی جانے والی محنت کو ہفتوں میں برباد کر دیا گیا، آج
عوام کا بڑا حصہ بدترین مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اورمعیشت کی سست روی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔

پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری عمل ہے؟ مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو معاشی تباہی کے دلدل سے نکالنے کا واحد حل ہیں۔


متعلقہ خبریں