شہباز شریف کی نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات خلاف حلف قرار: پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا فیصلہ

ن لیگ کے کچھ ایم پی ایز رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے میاں شہباز شریف کی میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کو وزیراعظم کے حلف کی خلاف حلف  قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات: پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت

ہم نیوز کے مطابق یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کہی گئی۔

اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف کی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ہونے والی ملاقات سمیت دیگرقانونی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور شہباز گل پر دوران حراست کیے جانے والے تشدد کے مقدمے کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی منظوری دی گئی۔

نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، انتخابات کسی اور نے کرانے ہیں، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف کے دورہ لندن کی تفصیلات نہایت تشویشناک ہیں، نواز، شہباز ملاقات اور اس کے لوازم کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، کارکنان کو ہراساں کرنے کے واقعات کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، ہراسگی کے اس معاملے پر بھی بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل پرحراست کے دوران ہونے والے تشدد پر عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت عظمیٰ ان واقعات پر فوری سماعت کا اہتمام کرے گی۔

شہباز شریف کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا،مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حصول انصاف کیلئے قوم کی امیدیں عدالت عظمیٰ سے جڑی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں