آرمی چیف کی تعیناتی پر سزا یافتہ نواز شریف سے وزیراعظم کی مشاورت حلف کی خلاف ورزی ہے، عمران خان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی آمد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سزا یافتہ نواز شریف سے وزیراعظم کی مشاورت ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

شہباز شریف کی نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات خلاف حلف قرار: پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر یہ بات جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے حلف نامے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔

مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی؟ وہ نواز شریف کو پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں، مریم نواز

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی معاملات پر عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف سے مشاورت اور وزرا کے بیانات کہ وہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد آرمی چیف مقرر کریں گے، سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 5:1) ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ان کے عہدوں کے حلف سے بھی مکمل انحراف ہے۔


متعلقہ خبریں