آرمی چیف کی تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا، سیاسی ضرورتوں کے تحت پہلے اعلان کر دینا مناسب نہیں ہو گا۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر سزا یافتہ نواز شریف سے وزیراعظم کی مشاورت حلف کی خلاف ورزی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جنہیں تعیناتی کرنی ہے انہیں کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی ادارے کو، یہ تعیناتی سیاسی حالات کے تابع نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں بھی نواز شریف کو اکتوبر میں تعیناتی کرنے کا مشورہ ملا تھا، نواز شریف نے کہا تھا پہلے تعیناتی کر کے عہدے کی بے توقیری نہیں کروں گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس دفعہ جو تعیناتی ہو گی اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اگر ہم بھی تعیناتی سے کوئی امید رکھیں تو یہ بے وقوفی ہو گی، آرمی چیف کیلئے جو 5/ 7 نام آتے ہیں ان میں رتی برابر فرق نہیں ہوتا ہے۔

آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی تنازع نہیں، وزیراعظم وقت پر ہی تقرری کریں گے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال پر نواز شریف فکرمند ہیں۔


متعلقہ خبریں