ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

 نیویارک میں  وزیر خارجہ  بلاول بھٹو نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی۔ کہاہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا۔

نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کی زیرصدارت دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس  ہوئی۔نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔

کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ  نےشرکت کی۔وزیر مملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کی نیویارک میں ملالہ سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا،ہمیں خطے کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کی نسل کے لیے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون سے متعلق ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے  کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔


متعلقہ خبریں