ایک تقرری سب پر بھاری، الیکشن یا بند گلی میں، فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہی۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے، ہر روز روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے، طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔

الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے، آج 70 وزرا 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی ضمانت پرمفرور 3رشتہ دارپاکستانی عوام کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے ،شیخ رشید

انہوں نے لکھا کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں، ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی عمران خان کی کال نہیں آئی، سینکڑوں کینٹینرزاسلام آباد آگئے ہیں، 30 ہزار کی نفری منگوائی گئی ہے۔ رنجیت سنگھ کی سوچ اسلام آباد کو پانی پت کا میدان بناناچاہتی ہے۔27 کلومیٹر کی حکومت اپنے گرد خود سارے صوبوں کا حصار بنوانے کی ذمہ دار ہے۔عوام کا فیصلہ 2 ٹوک ہے، الیکشن کراؤ اورگھر جاؤ۔


متعلقہ خبریں