بھارت کا ابھینندن کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ


بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو جلد ہی ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ فیصلہ سابق ونگ کمانڈر حالیہ گروپ کیپٹن 39 سالہ ابھینندن ورتھمان کے پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے کے تین سال بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے 4 اسکوارڈنز میں سے نمبر 51 اسکواڈرن، ابھینندن رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجائے گا جبکہ باقی تین مگ 21 سکواڈرن بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور اِنہیں 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھینندن کو ایوارڈ ملنے کی تقریب یا کامیڈی فلم کی شوٹنگ؟

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا اور طیارے میں موجود بھارتی پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم پائلٹ کو پاکستان حدود میں گرتے ہی شہریوں نے اس کی خوب درگت بنائی تھی۔

پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں