عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا اور عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی بریت سے دونوں حقائق ثابت ہو گئے۔ احسن اقبال کی جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی۔


متعلقہ خبریں