سندھ: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر قائد میں ڈینگی کے 24 گھنٹوں میں 261 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد ماہ رواں کے دوران کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر تین ہزار 546 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد اضافے کے بعد تین ہزار 917 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت ضلع شرقی میں 96، ضلع جنوبی میں 73، ضلع وسطی میں 44، ضلع کورنگی میں 25 ، ضلع ملیر میں 12، ضلع غربی میں 6 اور ضلع کیماڑی میں 5 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی کے وار تیز، ملک بھر میں کیسز میں اضافہ

ہم نیوز نے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال سندھ میں اب تک ڈینگی کے چھ ہزار 486 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کراچی میں اسی دوران پانچ ہزار 753 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں