اسلام آباد: پولیس الرٹ، قیدی وینیں منگوالی گئیں، شہریوں کیلئے انتباہ جاری

عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس تیار ، حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان (لا اینڈ آرڈر) کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد چڑھائی میں مدد کرنے والوں صوبوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے، وزیرداخلہ

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ اس وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی قیدی وینیں منگوا لی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تشدد کا راستہ اپنانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کال سے پہلے شہر قلعہ بنا دیا، الیکشن کراو، لوگوں کو فیصلہ کرنے دو، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں کے انتباہ جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ایف نائن پارک اور ایکسپریس چوک کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں، مظاہرین شہریوں کی گاڑیوں اور راستے میں آنے والی املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں