اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا


اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اسلام آباد پولیس میں تکرار ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپ مجھے پیدل جانے دیں کیوں نہیں اجازت دے رہے ؟

پولیس سے تکرار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ مجھے حراست میں لیں گے،کریں مجھے گرفتار،آپ امن وامان کی صورتحال خود خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رانا ثنااللہ سے مذاکرات جاری ہیں، ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے، پنجاب کسان اتحاد

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج میں شرکت میرا بنیادی، آئینی حق ہے،پولیس کی طرف سےداخلےپرپابندی اورمزاحمت آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایف نائن پارک کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کسانوں سے ملے بغیر ہرگز نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں