سابق امریکی صدر ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

سابق امریکی صدر ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے کچھ بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران کون سی دستاویزات ملیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ امریکی ریاست نیویارک کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق سابق صدر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں ان پر مالی فوائد کے حصول کی خاطر جھوٹ بولنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ،سابق صدر کا تجوری توڑنے کا دعویٰ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ دائر مقدمے میں ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں امریکی ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طریقے سے دولت کو اربوں ڈالرز تک بڑھایا، 10 سال میں 200 سے زائد مرتبہ مالیاتی گوشواروں میں دھوکہ دہی کی۔

ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ سابق امریکی صدور کو بھی عام شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں