رانا ثنااللہ اتنا اہم نہیں ،جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو دیکھنا ہے، فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ اتنا اہم نہیں ،جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو دیکھنا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا رویہ فسطائی حکومت کا ہے،شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فساد کے بغیر الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں ،ہماری خواہش یہی ہے کہ بہتر طریقے سے معاملات حل ہوں اور 25 مئی والے اقدامات دوباہ نہ دہرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رابطے ہوتے رہتے ہیں ختم نہیں ہوتے، آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات کے بارے میں علم نہیں۔

کال سے پہلے شہر قلعہ بنا دیا، الیکشن کراو، لوگوں کو فیصلہ کرنے دو، فواد چودھری

فواد چودھری نے کہا کہ اس بار لانگ مارچ کے حوالے سے ہماری حکمت عملی مختلف ہوگی،چار ماہ پہلے انتخابات ہو جاتے تو آج حکومت کی یہ حالت نہیں ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو اس سے زیادہ بری حالت تھی، انہوں نے 5ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہےصرف مہنگائی کے علاوہ انہوں نے کیا حل دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں ایک نیاچارٹر بنائیں، جس میں 3،4چیزوں پر اتفاق رائے پیدا کریں،سیاسی جماعتیں ملکر ایسا فیصلہ کریں کہ ملک کو کیسے آگے چلانا ہے۔


متعلقہ خبریں