عالمی بینک کا امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کیلئے فوری طور پر 850 ملین ڈالرز دینے کا عزم

عالمی بینک کا امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کیلئے فوری طور پر 850 ملین ڈالرز دینے کا عزم

نیویارک: عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کے لیے فوری طور پر 850 ملین ڈالرز دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سب کی مدد کی ضرورت ہے، جوبائیڈن

ہم نیوز کے مطابق اس عزم کا اظہار عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات اقوام متحدہ کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عالمی بینک کی پاکسان کے ساتھ شراکت داری کو سراہا اور ملک میں اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ہونے والی ملاقات میں انہیں حکومت کی جانب سے اقتصادی پالیسی متعارف کرانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، عالمی برادری سے اضافی سرمایہ کاری اور مالی وسائل کیلئے حکومت کی ضروریات کو واضح کیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، انتونیوگوتریس

انہوں نے عالمی بینک کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کے تباہ کن اثرات کی بابت بتایا اور 372 ملین امریکی ڈالرز فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

عالمی بینک کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کوعالمی برادری کی اجتماعی حمایت سے لچکدا رتعمیر نو کیلیے ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں عالمی بینک گروپ کی پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں میں مدد کیلئے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

سیلاب متاثرین کے بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف سے ہونے والی ڈیوڈ مالپاس کی ملاقات میں پاکستان میں گورننس اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں