سیلاب سے بدترین تباہی ہوئی، 30 ارب ڈالر چاہئیں، عالمی برادری تعاون کرے، بلاول بھٹو


وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب  سے تاریخ کی بدترین تباہی ہوئی، 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی برادری تعاون کرے۔

غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3کروڑ پچاس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اب تک 1500سے زائد اموات ہوئیں،موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو نےکہا کہ پاکستان کو تقریبا ً 30ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے،سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی صورتحال سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے، پوری دنیا کو ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، وزیراعظم

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت  مقبوضہ جموں وکشمیر پر غیر قانونی قابض ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کو بھارت نے یکطرفہ غیر قانونی اقدام اٹھایا،جموں و کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوم متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،بھارت نے کشمیر میں مسلم اکژیت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےکہا کہ بھارت کی اسلاموفوبیا پر پالیسی کی وجہ سے مسلمان وہاں غیر محفوظ ہیں،بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں پر بھی ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں جیسا کے ان کے بانی رہنما چاہتے تھے،بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں