آسٹریلیا کے ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک


 آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر پھنس کر 200 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ساحل پر پھنسی 200 وہیل مچھلیاں مر گئیں ہیں35 مچھلیوں کو سخت محنت کے بعد بچا لیا گیا ہے۔ محکمہ  وائلڈ لائف کے آنےسے قبل مقامی افراد نے مچھلیوں پر بالٹیوں سے پانی ڈال کر انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کی ۔

وائلڈ لائف اہلکاروں نے بتایا کہ ساحل کے ایک وسیع حصے پر سیاہ اور چمکدار ممالیہ وہیل مچھلیاں ریت کے اندر بری طرح پھنس گئیں۔ بدقسمتی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ماری گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:وہیل نے مچھیرے کو زندہ نگل لیا،مچھیرا پھر بھی زندہ بچ گیا

وائلڈ لائف آپریشن مینیجر نے بتایا کہ وہیل مچھلیاں گہرے پانیوں میں رہتی ہے اسی لیے کم پانی والے حصے میں آنے پر ان کے پھنس جانے کا امکان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ہماری توجہ بچ جانے والی مچھلیوں کو واپس سمندر میں بھیجنے پر مرکوز ہے۔بدھ کو اسی ساحل پر  12 وہیل مچھلیوں  کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔

واضح رہے کہ 2020 میں تسمانیہ ہی میں بہت بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 470 وہیل مچھلیاں ریاست کے مغربی ساحل پر پھنس کر رہ گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں