ضمنی انتخابات نہ ہوئے تو نقصان اخراجات سے کہیں زیادہ ہوگا، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نہ ہوئے تو نقصان اخراجات سے کہیں زیادہ ہو گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے ؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں کہ رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں صرف کرنسی کے ضمن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں کرپشن اور حراست کے دوران ٹارچر کا انکشاف

فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔


متعلقہ خبریں