’’وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا’’سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش

سیاسی قیادت کو نیب کے ناجائز ڈر کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا، شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین گزشتہ شام ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور انکوائری ا فسر نے شوکت ترین سے سوالات کیے، ایف آئی اے نے سوال کیا کہ شوکت ترین نے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا کو کال کس کے کہنے پر کی؟ شوکت ترین نے جواب دیا کہ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا سے کال میں ایسا کچھ نہیں، معمول کی گفتگو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ

ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیمور جھگڑا کوشوکت ترین نے خط لکھنے کے لیے کہا؟ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث ابترصورتحال کے حوالے سے گفتگو کی، بادی النظر میں میری گفتگو میں آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے جب بھی کہے گی پیش ہوں گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کو سوالنامہ بھی ارسال کردیا، شوکت ترین اپنے وکیل کی مشاورت سے تحریری جوابات دیں گے۔


متعلقہ خبریں