ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا استعمال: عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری

الیکشن کمیشن  نےاین اے 24 چارسدہ کے  ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کےکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن  میں این اے 24 چارسدہ کے  ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کےکیس  کی سماعت ہوئی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔  وکیل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں گزشتہ روز نوٹس موصول ہوا،اسکا جواب جمع کرا رہے ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پہلے ہی التوا میں ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان اور فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز معطل

اسپیشل سیکرٹری نے کہا یہ مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔یہ کیس ہمیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھیجا ہے،انھوں نے چار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے  کہاہے کہ بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ہم ایک حلقے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ہر حلقے کی خلاف ورزی دیکھیں گے۔پشاور میں خلاف ورزی کی تو جرمانہ ہوا، پھر چارسدہ میں خلاف ورزی کی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ سرکاری مشینری آپ کے کنٹرول میں ہے۔آپ قانونی اعتراضات کو تحریری طور پر ہمیں دے دیں۔

وکیل وزیر اعلیٰ کے پی نے جواب دیا کہ آپ کا نوٹس چارسدہ این اے 24 سے متعلق ہے۔ضابطہ اخلاق پر ڈی ایم او مجھے جرمانہ ہی نہیں کر سکتا۔میں اپنے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرا دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں