موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری


لاہور: پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔

لاہور تا کراچی مین ریلوے لائن پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کم کرنے کی ہدایت

ہم نیوز نے ترجمان پاکستان ریلوے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 15 اکتوبر سے ونٹر ٹائم ٹیبل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق شالیمار ایکسپرس ملتان اور فیصل آباد کے بجائے بذریعہ خانیوال ساہیوال چلا کرے گی، شالیمار ایکسپریس کے ڈرگ روڈ لانڈھی کے اسٹاپ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

ریلوے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان ایکسپرس ایک بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے کراچی سے روانہ ہوگی جب کہ قراقرم ایکسپریس لاہور اور کراچی سے بیک وقت دوپہر تین بجے چلا کرے گی۔

پاکستان ریلوے کے افسران چار ماہ کے ٹریول اور ڈیلی الاؤنسز نہیں لیں گے، خواجہ سعد رفیق

ہم نیوز کے مطابق قراقرم ایکسپریس کا بہاولپور میں اسٹاپ بھی بحال کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں