کیا آؤٹ آف فارم کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ پوزیشن بدلنے ہو گی؟

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم رواں سال اچھی کارکردگی کا تسلسل قائم رکھنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ نہ صرف آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے ہیں بلکہ اب ان کی بیٹنگ پوزیشن سے متعلق بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

بطور سلامی بیٹر بابر اعظم کا ایشیا کپ بھی ایک اچھا نہ رہا جب کہ اس سال اب تک وہ صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں، انہوں نے رواں سال آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور ان آٹھ باریوں میں وہ صرف 165 رن ہی جوڑ پائے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کیخلاف لاہور میں اس سال کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 66 رن بنائے تھے اس طرح بابر اعظم اپنے آخری سات میچز میں مجموعی طور پر سو رن بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

رضوان یا بابراعظم، بہتر کپتان کون؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

بابر نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف پہلے میچ میں 10 جب کہ کمزور ہانگ کانگ کیخلاف 9 رن بنائے تھے۔

بھارت کیخلاف فائنل فور کے میچ میں وہ 9 رن پر آوٹ ہوئے جب کہ افغانستان کیخلاف پریشر میچ میں صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔

بابر نے سری لنکا کیخلاف آخری میچ میں 30 اور فائنل میں صرف پانچ رن بنائے۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی اننگز 31 رنز تک محدود رہی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں