سونے کی قیمت میں کمی


کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی بعد ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کا امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کیلئے فوری طور پر 850 ملین ڈالرز دینے کا عزم

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار 669 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی سامنے نہیں آئی تھی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں