رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے اسلام آباد میں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے کال کب دینی ہے؟ یہ صرف مجھے پتہ ہے لیکن احتجاج کی کال تب دوں گا جب مجھے لگے گا کہ کارکنان تیار ہیں۔

توہین عدالت کیس: عمران خان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے، رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، میرا وعدہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی، قربانیاں دینا پڑتی ہیں، یہ لوگ ہمیں آرام سےآزادی نہیں دیں گے،
میں ایک آزادانسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈرنہیں بن سکتا۔

الٹی گنتی شروع، اسلام آباد 27 کلومیٹر کی جیل، اب یہ ڈرون سے آنسو گیس ماریں گے، شیخ رشید

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اب حکومت روس سے تیل اور گندم لینے کی بات کر رہی ہے، آج ملک پر مہنگائی کا سمندر ہے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔

لانگ مارچ:شیل اور ربڑ کی گولیاں برسانے کے لیےجدید طریقہ استعمال کریں گے،رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے، جو لوگ ان کو لے کر آئے یہ ان سے ڈرے ہوئے تھے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہیں روکا۔


متعلقہ خبریں