پاک بھارت امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، بلاول بھٹو


وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ، مسئلہ کشمیر مسلم دنیا کا متفقہ معاملہ ہے

انہوں نے یہ بات اپنے زیر صدارت تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائےخارجہ اجلاس کے دوران کہی ، انہوں نے سالانہ کوآرڈی نیشن اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے ،دونوں تاریخی ، جغرافیائی اور ثقافتی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں