دوسرا ٹی 20، بابراعظم کی شاندار سنچری


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کر لی۔

بابراعظم کی اننگز میں پانچ چھکے اور نو چوکے شامل ہیں۔ بابراعظم پہلے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

دوسری جانب بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ہدف کے تعاقب میں بغیر آوٹ ہوئے 203 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

اس سے پہلے بابر اعظم اور محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں