لوگ سیلاب سےمررہے، شہبازشریف 7 سٹارہوٹل میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہےکہ این جی او کے ذریعےاسرائیل میں وفد گیا ہے، لوگ سیلاب اوروبا سےمررہےہیں اور شہبازشریف7 سٹارہوٹل میں72ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہا کوپہنچ گیا ہے، پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکی اوراسکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، توہین عدالت کیس پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئند ہے۔ نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں، ڈرون سے گولےبرسائے گی توخانہ جنگی ہی کرائےگی۔


لوگ سیلاب اوروبا سےمررہےہیں اور شہبازشریف7 سٹارہوٹل میں72ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، وقت پرفیصلے نہ ہوئےتووقت کسی کاانتظار نہیں کرےگا۔ فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔ وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہےکہ این جی او کے ذریعےاسرائیل میں وفد گیا ہے۔

بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انھیں لے ڈوبےگا، ہزاروں کی تعداد میں سول آرمڈ فورسزکو اپنےلوگوں کےسامنےلاکھڑا کرنا ایک گھنونی سازش ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں