مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی ہے اور سزا بھی مقرر کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے لیے جامع پلان بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ سیلاب سےمررہے، شہبازشریف 7 سٹارہوٹل میں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیرو مرمت کے لیے رقم 4 لاکھ روپے کر دی گئی لیکن مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں