سب خاموش رہیں کہیں توہین عدالت نہ ہو جائے، حماد اظہر


تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اسحاق ڈار کو ریلیف دیے جانے پر سوالات اٹھا دئیے، کہا سب خاموش رہیں کہیں توہین عدالت نہ ہو جائے۔

حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل خبر آئی کے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہو گیا۔ آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرقتاری عدالت نے معطل کر دئیے۔ سب خاموش رہیں کہیں توہین عدالت نہ ہو جائے۔


واضح رہے احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے اسحاق ڈار کے 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کر دئیے ہیں۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ اسحاق ڈار پاکستان واپس آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

 


متعلقہ خبریں