سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو قتل، ملزم گرفتار


اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو رات گئے گھر میں قتل کیا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع صبح ملی تاہم پولیس جب وقوعہ پر پہنچی تو ملزم وہاں موجود تھا جسے گرفتار کر لیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات گزشتہ رات 11 بجے چک شہزاد فارم ہاؤس میں ہوئی اور ملزم شاہنواز اس وقت نشے میں تھا۔ جھگڑے کے بعد ملزم نے اہلیہ کے سر پر آہنی چیز ماری۔

یہ بھی پڑھیں: غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں، عمران خان

ملزم شاہنواز کی اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی اور مقتولہ کینیڈین شہری تھی جو ایک ہفتے قبل پاکستان آئی۔ شاہنواز کی مقتولہ سے دوسری شادی تھی۔


متعلقہ خبریں