طالبان کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا، معاہدے کیلیےبات چیت جاری ہے، بیرسٹر سیف


  ترجمان خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  طالبان کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔جنگ کے ذریعے جنگ کا حل تلاش نہیں کیاجاسکتا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا طالبان کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ، معاہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ طالبان کے ساتھ  بات چیت کا عمل تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں طالبان کی موجود گی کے خلاف جلوس نکالے جا رہے ہیں، یہ مسئلہ صوبائی نہیں قومی ہے، وزیر دفاع

ان  کا کہنا ہے کہ جنگ کے ذریعے جنگ کا حل تلاش نہیں کیاجاسکتا۔ سیاسی حالات خراب کرنے کے لیے کچھ لوگ مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ٹی ٹی پی میں بھی کچھ لوگ مذاکرات کے مخالف ہیں۔  حالات خراب کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ان  کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کسی شخص یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ کوئی بھی شخص دہشت گردی میں ملوث پایا گیا تو صوبائی حکومت حرکت میں آئے گی ۔


متعلقہ خبریں