بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے ،ثقلین مشتاق

کراچی ٹیسٹ کا اختتام تاریخی لمحہ تھا، ثقلین مشتاق

پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے،ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے،بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے ، یہ قدرت کا نظام ہے کبھی جیتیں گے کبھی ہاریں گے، یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے، ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستانی کپتان اور کوچ کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں بڑھائیں گے تو ان کو اعتماد کیسے ملے گا؟

بار بار مڈل آرڈر پر بات کرکے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے کافی غلطیاں کیں، ہمارے پلان اچھے نہیں تھے، کل ان کے پلان نہیں چلے، آج ہمارے نہیں چلے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

ثقلین مشتاق نے پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

یاد رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیئے جانے والے ہدف 222 کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچ سکے البتہ شان مسعود 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

 


متعلقہ خبریں