وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، اورطارق فاطمی بھی شریک تھے۔
شہباز شریف اورملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
PM met @Malala on the sidelines of UNGA today.He expressed his admiration for how Malala has inspired and become a symbol of hope for millions of people around the world.Both discussed challenges posed by climate catastrophe to education of millions in Pakistan. #PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/sIfDrTd699
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 23, 2022
ملالہ نے بھی وزیراعظم سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات کی جبکہ سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر اظہار افسوس بھی کیا، اور کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ اپنا کردار ادا کرے گا۔