خیبرپختونخواحکومت کا وفاق کو سیکیورٹی کے لیے پولیس نفری دینے سے انکار

بلدیو کمار کے معاملے پر کے پی حکومت کا رد عمل

فائل فوٹو


خیبرپختونخواحکومت  نے وفاق کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔

خیبرپختونخواحکومت  نے  پی ٹی آئی  کے ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ  کے لیےوفاق کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:پی ٹی آئی کےممکنہ احتجاج اور دھرنے کی کال،ریڈ زون سیل

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد ارہے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کس چیزکی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ کو ایک اہلکاربھی نہیں دیں گے۔ ہمیں سیکیورٹی کی اپنے صوبے میں ضرورت ہے۔خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ سرحدہے۔سیکیورٹی وفاق کاکام ہےلیکن یہ کام بھی ہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس کی تیاریاں شروع

انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکی سیکیورٹی ہم نے اپنے عوام کے لیے رکھی ہے۔اسلام آباد میں اگر احتجاج ہوتاہے،تو پہلے بھی بہت ہوچکے ہیں۔راناثنا اللہ نےشہبازشریف کیساتھ مل کرماڈل ٹاون میں جوکیا دوبارہ یہ کرناچاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاق نے پی ٹی آئی  کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب  کیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نفری نہ دینے کی صورت میں صوبوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔


متعلقہ خبریں