گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید


سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں۔سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر  کسی بھی طرح معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔


انہوں  نے کہا ہے  کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں۔جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔


ان کا کہنا ہے کہ نیویارک جانےوالوں نےہزاروں ڈالرروزانہ کےکمرےمیں ٹھہرکرمتاثرین کےلیے امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی ا مداد بھی نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں