ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی قبر کی پہلی تصویرسامنے آگئی


آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

ملکہ الزبتھ کی قبر پر سیاہ رنگ کا  کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ اس کتبے پر ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے آنجہانی شوہرشہزادہ فلپ کا نام، تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات درج ہے۔

سیاہ پتھر کے صلیب پر لکھی گئی  سنہری حروف کی تحریر میں  ملکہ الزبتھ دوم، کے والد بادشاہ جارج ششم اور  ان کی والدہ کے نام بھی  تاریخ پیدائش اور وفات کے ساتھ کندہ ہیں۔ ملکہ الزبتھ کی قبر کے قریب پھول  رکھے گئے ہیں۔

7 دہائیوں تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم رواں ماہ انتقال کر گئیں تھیں ۔ ان کی آخری رسومات کے بعد انہیں 19 ستمبر کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں دفن کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں