شادی کا کیا پلان ہے؟ بلاول بھٹو نےبتادیا


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےاپنی شادی سے متعلق پلان بتادیا۔

اقوام متحدہ اجلاس کے لیے نیویار ک میں موجود بلاول بھٹو کی شادی کے سوال  نے ان کا پیچھا وہاں بھی نہیں چھوڑا۔  پیپلز پارٹی کے 34 سالہ چیئر مین اپنی سیاست اور جوان قیادت کے ساتھ ساتھ  شادی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

ان کی شادی کب ہو گی؟ ان کی دلہن کیسی  ہوگی ؟ شادی کا کیا پلان ہے ؟ اس طرح کے کئی سوالات کا انہیں اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی سوال   ایک غیر ملکی صحافی نے بھی اس بار ان سے پوچھ ڈالا۔

عرب نیوز پر شیئر کی گئی  ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  صحافی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو  سے سوال کیا کہ میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  مسکراتے ہوئے دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ بلاول بھٹو کے جواب پر  ساتھ موجود افراد بھی ہنس دیے۔

بلاول بھٹو اس مختصر جواب کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے اور اپنی شادی کا مکمل پلان نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ  میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں