اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 124 اے کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست مسترد کر دی

شیریں مزاری (shireen mazari)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعزیراتِ پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم تعیناتی پر شہباز شریف کی مجرم بھائی سے ملاقات، آئین سے انحراف ہے، شیریں مزاری

درخواست گزار شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعزیراتِ پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔


متعلقہ خبریں