بہو کا قتل: صحافی ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد: بہو کے قتل کے کیس میں صحافی ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل  کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی ۔صحافی ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو قتل، ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے ۔ملزم نے کینڈین نثراد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا ہے۔

جس پر  جج نے ملزم سے سوال کیا کہ آپ کچھ بولنا چاہتے ہیں؟آپکو علم ہے آپ پردفعہ 302 لگی۔

ملزم شاہنواز کے وکیل نے  کہا یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے۔

عدالت نے ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسے بعد میں سناتے ہوئے ملزم شاہنواز امیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو قتل، ملزم گرفتار

پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایاز امیر،انکی اہلیہ ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

عدالت  کی جانب سے ایاز امیر اور انکی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں