وزیر اعلیٰ پنجاب کا بی اے تک تعلیم مفت، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان


سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے بی اے تک تعلیم مفت کرنے اور کتابیں دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنا تھا تو میٹرک تک تعلیم مفت کی اور اب بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ کتابیں بھی مفت دی جائیں گی۔ تعلیم کا شعبہ میرے دل کے قریب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لڑکیوں کو 300 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پنجاب میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار کر دی گئی ہے۔ سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں سے مذاکرات کی کس نے پیش کش دی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پرویز الہیٰ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا اور ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا جو تمام متاثرین کو دیں گے۔ سیلاب میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام ریسکیو 1122 نے کیا۔ ریسکیو 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں۔ عمران خان نیک نیت آدمی ہیں اور پاکستان میں وہ کام ہوں گے جو آج تک نہیں ہوئے۔ سیالکوٹ پسرور کی دو رویہ تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو کیا ہم لیٹ جائیں؟ وزیر داخلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور پیٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کر دیا ہے جبکہ ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان کر رہا ہوں۔ چارج لیا تو حیران رہ گیا کہ یہ کچھ کر کے ہی نہیں گئے اور ن لیگ کو تکبر کی سزا مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپنے ٹکٹ گھر پر رکھ لے کیونکہ کوئی نہیں لے گا اور ہم سٹی بس سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کے لیے بھی بہت بڑا پیکج لے کر آ رہے ہیں انہیں سولر پلانٹ دیں گے۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آتے ہی پکڑا جائے گا اور ان پر مقدمات عمران خان نے نہیں بنائے۔


متعلقہ خبریں