سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز کی قیمت میں 15 فیصد سے زائد کمی

10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 216 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے پر آ گئی۔


متعلقہ خبریں