اسحاق ڈار کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد مفتاح اسماعیل معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے تاہم نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار کپتان پوری پلاننگ کر کے آئے گا،اب جو کال دوں گا وہ آخری ہو گی، عمران خان

اسحاق ڈار کا وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان روانہ ہونے کا امکان ہے اور اسحاق ڈار منگل کو وزارت کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔

حکومتی زرائع کی جانب سے اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بنائے جانے اور وطن واپسی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں