شمالی وزیر ستان میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ، 2 جوان شہید


شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ ڈیوائس دھماکے سےنائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: سرحد پار سے دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، سپاہی شہید

42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیاجارہا ہے۔


متعلقہ خبریں