خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاج


اسلام آباد: خیبر پختونخوا کی جامعات کے ملازمین کا دوسرے روز بھی بنی گالا میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کی جامعات سے نکالنے گئے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاجاً چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا بی اے تک تعلیم مفت، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جبکہ برطرف ملازمین میں 12 سال ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں